پونچھ میں ایل او سی کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

جموں، 26 جنوری ..

جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب فوج نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پونچھ میں ایل او سی کے قریب سلہوتری گائوں میں پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ شہری بظاہر ذہنی طور پر معذور معلوم ہوتا ہے۔

گرفتار شدہ کی شناخت محمد فیض یاسر ولد فیض اکبر ساکن تتری نوٹ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے طور پر کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فوج اس شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جس کے بعد اس کو پونچھ پولیس کے حوالے کیا جا ئے گا۔معلوم ہوا ہے کہ اس شخص کو سلہوتری میں ایک شخص نے اپنے مکان کے قریب دیکھا تھا جس کے بعد اس نے فوج کو مطلع کیا تھا۔

Comments are closed.