جموں میں کنٹرول لائن کے نزدیک دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

جموں /12جنوری / ٹی آئی نیوز

جموں کے اکھنور سیکٹر میں سنیچروار کو کچھ مشکوک افراد جن کے بارے میں شبہ ہے وہ ملی ٹنٹ تھے کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد اتوار کو دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا ۔

ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ کچھ مقامی لوگوں نے سرحد کے قریب مشکوک نقل و حمل دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس و بی ایس ایف کی پارٹی جائے موقعہ پر پہنچ گئی جس کے بعد انہوں نے سرحدی علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے تاہم انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں گزشتہ دنوں مشکوک افراد کی سرگرمیاں دیکھی گئی جس کے بعد وہاںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

انہوںنے بتایا کہ مشکوک افراد جن کے بارے میں شک ہے کہ وہ ملی ٹنٹ ہے کی سرگرمیوں کے بعد کنٹرول لائن کے متصل تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ سے کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہیںہوئی ہے ۔

Comments are closed.