نگروٹہ اور بڈگام اسمبلی حلقہ پر انتخابات ماہ اپریل سے پہلے منعقد ہونگے / الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ جموں و کشمیر کی دو اسمبلی سیٹوں پر برفباری کی وجہ سے ضمنی انتخابات فی الحال نہیں کیا جا سکتے ہیں اور کہا کہ ان کے پاس اب بھی انتخابات کرانے کا وقت ہے۔
نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ وہ خطے میں برفباری کی وجہ سے بڈگام اور نگروٹہ میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ” ابھی انتخابات کرانے کیلئے ہمارے پاس وقت ہے اور ان دونوں سیٹوں پر انتخابات 20اپریل سے پہلے پہلے منعقد ہونگے ۔ خیال رہے کہ عمر عبداللہ نے بڈگام سیٹ 21 اکتوبر کو خالی کی تھی جبکہ نگروٹہ سیٹ دیویندر سنگھ رانا کے انتقال کے بعد 31 اکتوبر کو خالی ہوئی تھی۔ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 151 اے کے مطابق کسی بھی اسامی کو پ±ر کرنے کے لیے ضمنی الیکشن اسامی کی موجودگی کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر کرانا ضروری ہے۔
جہاں بی جے پی دیویندر سنگھ رانا کی بیٹی دیویانی رانا کو نگروٹا سیٹ کیلئے اپنی امیدوار کے طور پر کھڑا کرنے کا امکان ہے وہیں بڈگام سیٹ کیلئے این سی کا امیدوار کون ہوگا۔ نیشنل کانفرنس نے اپنے امیدوار کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا ہے، جس سے سیاسی مبصرین اور رائے دہندگان میں یکساں دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔
سال 2024 کے جموں و کشمیر کے انتخابات میں عمر عبداللہ نے بڈگام سیٹ سے علیحدگی پسند رہنما آغا حسن کے بیٹے منتظر مہدی کو 18,000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ دیویندر سنگھ رانا نے نگروٹا سیٹ پر نیشنل کانفرنس کے جوگندر سنگھ کو 30,472 ووٹوں سے ہرا کر جیت درج کر لی تھی ۔
Comments are closed.