کشتواڑ سڑک حادثے میں 4 افراد لقمہ اجل، دو ہنوز لا پتہ

سری نگر، 5 جنوری

جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں اتوار کو ایک بھیانک سڑک حادثے میں 4 افراد کی موت جبکہ دو افراد ہنوز لا پتہ ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ میں مسو سے پڈر جا رہی ایک ٹاٹا موبائل گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ 2 افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
متوفین کی شناخت راج کمار، مکیش کمار، حقیقت سنگھ اور ستیش کمار ساکنان پڈر کشتواڑ کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اس واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ‘ایکس’ ایک پوسٹ میں کہا: ‘یہ جان کر دکھ ہوا کہ گاڑی میں سوار چار مسافر موقع پر ہی مردہ پائے گئے ہیں جبکہ ڈرائیور سمیت دو دیگر افراد کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے’۔
انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

Comments are closed.