شہری کو بھائی کی رہائی کا جھوٹا وعدہ کرکے دھوکہ دینے کے الزام میں جعلساز گرفتار:سرینگر پولیس
سری نگر، 5 جنوری
پولیس نے سری نگر میں ایک شخص کو بھائی کی پولیس حراست سے رہائی کا جھوٹا وعدہ کرکے دھوکہ دینے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ پولیس اسٹیشن نوہٹہ کو زاہد پورہ حول کے ایک رہائشی شوکت احمد شیخ کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ شیخ کالونی مخدوم صاحب کے رہنے والے فیاض احمد شیخ نے اس سے دھوکہ دہی سے 3 ہزار روپیے لیے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ فیاض احمد شیخ نے دعویٰ کیا کہ وہ شوکت کے بھائی سجاد شیخ کی رہائی کا بندوبست کرنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے جس کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے سیکشن 8/20 کے تحت کیس ایف آئی آر نمبر 55/2024 کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے’۔
بیان میں کہا گیا: ‘سجاد شیخ کو مذکورہ کیس کے تحت قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم فیاض نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شکایت کنندہ کو پولیس کی کارروائی کو متاثر کرنے کے جھوٹے بہانے سے 30 ہزار روپیے ادا کرنے کی لالچ دی’۔
موصوف ترجمان نے کہا: ‘اس کے بعد پولیس اسٹیشن نوہٹہ نے تعزیرات ہند کی دفعہ 318 کے تحت ایف آئی آر نمبر 01/2025 درج کیا اور تحقیقات کے دوران حکام ملزم سے 30 ہزار روپیے کی مکمل رقم برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے’۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.