سال 2025میں 5دسمبر کوعام تعطیل ہوگی/ناصر اسلم

وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ 5 دسمبر 2025کو تعطیل ہوگی اور اس کا فیصلہ 5 دسمبر سے پہلے کیا جائے گا۔

وانی نے کہا کہ فیصلہ زیر غور ہے اور جلد ہی اسے حتمی شکل دی جائے گی۔اسی دوران انہوں نے حالیہ دنوں ہوئی برفباری کے بعد حکومتی کارورائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس باروزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے برفباری کے بعد لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس حاصل کرنے کو یقینی بنایا تاکہ لوگوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔

وانی نے روشنی ڈالی کہ وزیر اعلیٰ نے برفباری کے دوران وادی کشمیر میں رہنے کا انتخاب کیا، راحت اور بحالی کی کوششوں کی براہ راست نگرانی کو یقینی بنایا۔ وانی نے انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا”پہلی بار، اس سال کچھ ہی دیر میں بجلی بحال کی گئی۔ “

Comments are closed.