سابق وزیر اعظم کے انتقال پر 7 روزہ سوگ ،اس سال جموں و کشمیر میں نئے سال پر تقریبات نہیں ہوگی

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر 7 روزہ قومی سوگ کے اعلان کی وجہ سے جموں و کشمیر کے کسی بھی محکمے میں اس سال نئے سال کی تقریبات نہیں منائی جائیں گی۔حکام نے کہا کہ محکمہ سیاحت 2 جنوری 2024 کو پہلگام میں شروع ہونے والے سرمائی کارنیول کے حصے کے طور پر تقریبات منائے گا۔

حکام نے کہا ”جنوری کے وسط میں، ہم گلمرگ میں سرمائی کارنیول منائیں گے۔ قومی یوم سیاحت کی تقریب سرینگر میں بھی منائی جائے گی، جبکہ کئی تقریبات سونمرگ، دودھ پتھری لولاب اور دیگر مقامات پر بھی منعقد کی جائیں گی۔ “ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر منموہن سنگھ کا 92 سال کی عمر میں دہلی کے ایمز میں گزشتہ ہفتے جمعرات کو عمر سے متعلق صحت کے مسائل کے باعث داخل ہونے کے بعد انتقال ہوگیا۔

ان کی موت کے بعد، مرکزی حکومت نے قومی پرچم نصف مستول کے ساتھ 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا، جب کہ اس عرصے کے دوران سرکاری تقریبات اور تقریبات بھی ملتوی کر دی گئیں۔

Comments are closed.