ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں نے مغل روڈ پر بر ف ہٹانے کے کاموں کا جائزہ لیا
شوپیان/29دسمبرمزمل یعقوب
ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاںمحمد شاہد سلیم ڈار نے مغل روڈ پر برف صاف کرنے کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے آج ہیر پورہ گاو¿ں کا دورہ کیا۔
اِس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی سی ڈاکٹر ناصر احمد لون، اے ڈی سی ڈاکٹر ذاکر حسین فاض اور ایم ای ڈی اور پولیس کے دیگر افسران و ملازمین بھی تھے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے شوپیاں اور پیر پنگل علاقے کے درمیان رابطے کا کام کرنے والی اہم سڑک سے برف ہٹانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ موسم کی مناسب صورتحال کی صورت میں پیر کی گلی تک برف ہٹانے کا کام کل تک مکمل کیا جائے گا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَپنے دورے کے دوران برف صاف کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا تاکہ سڑک کو جلد از جلد صاف کیا جاسکے تاکہ رہائشیوں اور مسافروں کے لئے آسان آواجاہی اور رَسائی کو آسان بنایا جاسکے۔
اُنہوں نے متعلقہ اداروں کو مزید سنو کٹر لگاکر اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔
یہ دورہ سردیوں کے موسم میں رکاوٹوں کو کم کرنے اور گاڑیوں کی آسان آواجاہی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
Comments are closed.