سرینگر میں منشیات کے 94 مقدمات درج ،سال رواں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 156 افراد گرفتار

منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت سے نمٹنے کی ایک بڑی کوشش میں سرینگر پولیس نے 94 مقدمات درج کیے اور سال 2024 میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 156 کو گرفتار کیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امتیاز حسین نے منگل کو کہا کہ سال 2024 میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی لڑائی میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ایک سال کے آخر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی امتیاز نے بتایا کہ پولیس نے اس سال نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت 94 مقدمات درج کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ156 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، اور 26 مزید افراد کے خلاف منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل کی سخت روک تھام ( این ڈی پی ایس ) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے سرینگر میں منشیات کے معاملے کی سنگینی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے سب سے اہم چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "جب کہ پولیس نے دہشت گردی کو بڑی حد تک کامیابی سے روکا ہے، لیکن منشیات کی لعنت ایک اہم تشویش ہے۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ پولیس منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ، ایس ایس پی امتیاز حسین نے سول سوسائٹی، والدین اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا ”منشیات کی لعنت سے لڑنے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔ طویل مدتی کامیابی کے حصول کے لیے عوامی بیداری اور تعاون بہت ضروری ہے۔“

سری نگر پولیس نے ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کرنے اور عوام کو منشیات کی لت کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے اپنی نگرانی اور کمیونٹی آو¿ٹ ریچ پروگراموں کو بھی تیز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی نے منشیات سے پاک سری نگر کو یقینی بنانے کے محکمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.