ریزویشن پالیسی :طلباءکا وفد وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ سے ملاقی ،اپنے مطالبات پیش کئے

ریزرویشن پالیسی میں معقولیت لانے کے مطالبہ کو لیکر وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے درمیان طلباءکا ایک وفد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور مطالبات پیش کئے جس دوران وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے انہیں یقین دلایا کہ معاملے کو حل کرنے کیلئے 6 ماہ کا وقت درکار ہے جبکہ طلباءکے وفد نے زور دیا کہ اس معاملے کو 3 ماہ میں حل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر ریزویشن پالیسی پر احتجاج کے دوران نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ اغا روح اللہ کو وزیراعلیٰ ہاو¿س کے اندر سے اطلاع ملی کہ طلباءکا ایک وفد بھیجا جائے جو وزیراعلیٰ سے ملاقات کرے گا۔اسی دوران ملاقات کیلئے پانچ طلباءکو جن میں سے وسطی، جنوبی اور شمالی کشمیر سے ایک، ایک جموں اور ایک طالبہ کا انتخاب کیا گیا اور انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کئے ۔

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے طلباءکے وفد کے خدشات سننے اوروزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے انہیں یقین دلایا کہ معاملے کو حل کرنے کیلئے 6 ماہ کا وقت درکار ہے جبکہ طلباءکے وفد نے زور دیا کہ اس معاملے کو 3 ماہ میں حل کیا جائے۔

باہر آنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلباءکے وفد کی قیادت کرنے والے طالب علم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ہمارے مطالبات بغور سنیں اور انہوں نے ہماری یقین دہانی کرائی کہ اس معاملہ کو حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ سب کمیٹی کی جانب سے جو بھی سفارشات ہونگے ان پر نظر ثانی کی جائے گی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ نے انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔

Comments are closed.