بین الاقوامی معیارات اور سہولیات سے لیس ’میکس آرتھو سپر سپیشلٹی دوارکا دہلی‘ امراض ہڈی و جوڑ کیلئے اہم مرکز

سرینگر میں بھی اوپی ڈی قائم ،کشمیری مریضوں کیلئے بہترطبی رہنمائی دستیاب ،ایڈیٹر راجا محی الدین کی کامیاب آرتھو جراحی پر ڈاکٹر دیپک رینہ اور انکی ٹیم کا شکریہ

سرینگر//16دسمبر/ کے پی ایس /

میکس آرتھو سپر سپیشلٹی اسپتال دوارکا دہلی نے اپنے قیام کے صرف چھ ماہ کے اندر نہ صرف بین الاقوامی معیارات کو اپنایا بلکہ انتہائی معقول چارجز کے عوض اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ اسپتال کی خاص بات یہ ہے کہ یہ امراض ہڈی و جوڑ (آرتھوپیڈک) کے مریضوں کےلئے خصوصی خدمات فراہم کرتا ہے اور اس میں جدید ترین آلات اور مہارتوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ اسپتال میں ہی معیاری ادویات بھی سستے داموں دستیاب رھی گئی ہے جو مریضوں کی صحتیابی کی رفتار کو بہتر بناتا ہے۔اسپتال کی کامیابی کی ایک اور بڑی بات یہ ہے کہ اس نے اپنے خدمات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے کشمیر میں بھی اپنا اوپی ڈی (آو¿ٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ) شروع کر لیا ہے۔ اس اقدام سے کشمیر کے مریضوں کو معیاری آرتھوپیڈک علاج حاصل کر نے میں بہتر رہنمائی حاصل ہوگی

۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر میڈیا گروپ / روزنامہ تعمیل ارشاد کے ایڈیٹر راجا محی الدین کی 21نومبر2024کو گلمرگ میں ایک حادثے کے دوران شدید چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انکے پیر کے دو جوائنٹ میں فریکچر ہوا ۔ابتدائی علاج و معالجے کے بعد انہیں چندی گڑھ پہنچایا گیا لیکن وہاں پر فورٹس اسپتال اور دیگر طبی مراکز پر تشفی بخش علاج نہ ملنے کے بعد انہیں بالآخرد ہلی پہچایا گیا۔اس عرصے میں ملک کے ایک معتبر میڈیا ادارے نے ایڈیٹر راجا محی الدین کو میکس آرتھو اسپتال دوارکا دہلی میں علاج کرانے کی تجویز دی اور اس طرح انہیں دوارکا دہلی میں6ماہ قبل قائم کئے گئے سپر سپیشلٹی آرتھو اسپتال (MAX) میں داخل کرایا گیا ۔اتفاقا ًوہاں انہیں سینئر آرتھو سپیشلسٹ ڈاکٹر دیپک رینہ (سینئر ڈائریکٹر اینڈ یونٹ ہیڈآرتھو پیڈکس اینڈ جوائنٹ ریپ لیسمنٹ ) سے ملاحظہ کرایا گیا جو ازخود کشمیر کے سوپور علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور وہاں پر کشمیریوں کا خصوصی خیال رکھتے ہیں ۔مدیر راجا محی الدین کا ازخود ملاحظہ کرتے ہوئے ڈاکٹر دیپک رینہ نے دیگر طبی ٹیم بشمول ڈاکٹر سربھیت رستوگی کے ساتھ مشاورت کے بعد فوری سرجری کا فیصلہ لیا اور بالآخر ان کی سرجری کی گئی اور صرف دو روز کے اندر انہیں چلنے پھرنے کے قابل بنایا گیا ۔اگرچہ انہیں فی الحال احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے تاہم انہیں چلنے پھرنے کے قابل قرار دیا گیا اور اب وہ بالکل ٹھیک اور بہتر محسوس کررہے ہیں ۔راجا محی الدین نے کہاکہ وہ اس طرز علاج سے بہت متاثر ہوئے اور انہیں اس سے پہلے چندی گڑھ اور دوسری جگہوں پر قائم اسپتالوں کے طرز عمل سے مایوسی ہوئی ۔انہوں نے ڈاکٹر دیپک رینہ اور ڈاکٹر سربھیت رستوگی سمیت پوری ٹیم اور اسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ میکس آرتھو اسپتال میں جدید ترین تشخیصی سہولتیں اور علاج کی جدید ترین تکنیکیں دستیاب ہیں، جس میں مصنوعی جوڑوں کی تبدیلی، اسپائن سرجری، اور دیگر پیچیدہ آرتھوپیڈک آپریشنز شامل ہیں۔ اسپتال کی کوشش ہے کہ مریضوں کو بہترین علاج معقول قیمتوں پر فراہم کیا جائے، جس سے وہ عالمی معیار کے علاج سے فائدہ اٹھا سکیں۔

میکس آرتھو اسپتال کی یہ کامیابی اور پھیلاو¿ ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے، جو نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک میں آرتھوپیڈک کے شعبے میں نمایاں تبدیلی کی علامت ہے۔اسپتال منتظمین کا کہنا ہے کہ سرینگر کشمیر میں میکس کے اوپی ڈی میں ڈاکٹر شکیل احمد کی سربراہی میں آرتھو خدمات بہم رکھی ہیں جو وہاں پر مریضوں کو علاج و معالجے کیلئے بہتر رہنمائی کرتے ہیں ۔اسکے ساتھ ہی اسپتال کے چارجز معقول قرار دئے جارہے ہیں جبکہ کھانے پینے اور رہائشی سہولیات بھی معیاری اور سستی ہیں ۔ اس اسپتال کی خدمات اور اس کی کامیاب حکمت عملی نے اسے ملک کے اہم طبی مراکز میں شامل کر دیا ہے۔

Comments are closed.