پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کیلئے عبوری ضمانت دی جائے ، انجینئر رشید کا دلی کی عدالت سے رجوع
سرینگر /25نومبر /
لوک سبھا ممبر برائے بارہمولہ انجینئر رشید نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے فنڈنگ معاملے میں عبوری ضمانت کیلئے دہلی کی ایک عدالت سے رجوع کیا۔
انجینئر رشید کی جانب سے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ومل کمار یادو سے انہیں مہلت دینے کی درخواست کرنے کے بعدعدالت نے قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 27 نومبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کیس کی سماعت کے دوران انجینئر رشید نے تہاڑ جیل سے عملی طور پر عدالت میں پیش ہوتے ہوئے کہا”’مجھے میرے لوگوں نے منتخب کیا ہے۔ مجھے آخری اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔ میں ہاتھ جوڑ کر آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے عبوری ضمانت دی جائے۔“
کارروائی کے دوران انجینئر رشید اور این آئی اے کے وکیل نے مشترکہ طور پر اس معاملے کو عدالت میں ہی رہنے اور اسے دوسری عدالت میں منتقل نہ کرنے کی درخواست کی۔عدالت نے اس معاملہ کی اگلی سماعت 27 نومبر کو مقرر کر دی ہے ۔
Comments are closed.