کولگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 1 کروڑ روپے کی جائیداد قرق
منشیات فروشوں کیخلاف کارورائی جاری رکھتے ہوئے ضلع پولیس کولگام نے ریہ پورہ کھڈونی کولگام میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کا 01 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا دو منزلہ رہائشی مکان قرق کی ۔
منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اشرف بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن رےپورہ کھڈونی کولگام کا 15 مرلہ اراضی کے ساتھ جائیداد (دوہری منزلہ رہائشی مکان کو قرق کے۔ متذکرہ رہائشی مکان کا قیمت تقریباً ایک کروڑ مالیت بتائی جاتی ہے اور رہائشی مکان این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت قر ق کےا گےا۔یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔
مذکورہ منشیات فروش اس وقت سنٹرل جیل کپوارہ میں بند ہے۔ مناسب طور پر وہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 43/2024میں ملوث ہے۔ کولگام پولیس منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کو واضح کرتی ہے کہ اس طرح کے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے غیر منقولہ املاک کو قرق کرنے کے سلسلے میں پولیس کے اقدام کو سراہا ہے۔
Comments are closed.