کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے

سری نگر،13 نومبر

افغانستان میں بدھ کی صبح ہونے والے زلزلے کے جھٹکے وادی کشمیر میں بھی محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق افغانستان میں بدھ کی صبح 11 بجکر 43 منٹوں پر زلزلہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت5.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی192 کلو میٹر تھی۔

دریں اثنا زلزلے کے جھٹکے سری نگر اور وادی کچھ دوسرے علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔

تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد گھروں سے باہر آگئے۔

Comments are closed.