تعلیمی شعبے میں خالی اسامیوں کے لئے بہت جلد بھرتی شروع کی جائے گی:سکینہ یتو

سری نگر،13 نومبر

صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ یتو نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت تعلیمی شعبے میں خالی اساتذہ کی اسامیوں کے لئے بہت جلد بھرتی عمل شروع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھرتی عمل میں کوششوں کو حرکت دی گئی ہے۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کااظہار بدھ کو یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘شعبہ تعلیم میں ٹیچرز، لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسروں کی بھرتی جلد عمل میں لائی جائے گی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘حالیہ برسوں کے دوران بھرتی عمل میں کچھ پرابلمز ہوئیں لیکن اس عمل کو ہموار کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں’۔
سکینہ یتو نے کہا کہ حکومت تمام اہم اسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے کو یقینی بنا کر تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے نوجوانوں میں منشیات کی لت اور دماغی صحت کے مسائل کے بڑھتے ہوئے خدشات کو اہم چیلنجز قرار دیا۔
موصوف وزیر نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت ان بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

Comments are closed.