ٹی آر سی گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی
سری نگر،12 نومبر
سرینگر کے ٹی آر سی علاقے میں ہونے والے گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والی خاتون دس دنوں تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کو یہاں ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ٹی آر سی میں3 نومبر کو ہونے والے گرینیڈ حملے میں زخمی ہونے والی خاتون یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں منگل کو دم توڑ گئی۔
خاتون کی شناخت 45 سالہ عابدہ زوجہ زبیر احمد لون ساکن سمبل بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی تھی۔
حکام کے مطابق ٹی آر سی کے نزدیک 3 نومبر کو ملی ٹنٹوں نے گرینیڈ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں ایک درجن افراد زخمی ہوگئے تھے۔
زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ انسکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے 8 نومبر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ سری نگر کے ٹی آر سی علاقے میںہونے والے گرینیڈ حملے میں ملوث تین ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کےخلاف یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.