جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے علاوہ انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائیگا
شہرہ آفاق گلمرگ کو بین الاقوامی سطح پر سب سے خوبصورت ’سکی ‘مقام کے بطور فروغ دیا جائے گا / فاروق شاہ
اعجاز ڈار
سرینگر /31اکتوبر //
جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے ساتھ انتخابی منشور میں لوگوں سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائیگا کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر اور ممبر اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ نے کہا کہ کشمیر ی زبان کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
اسی دوران انہوں نے کہا کہ شہرہ آفاق گلمرگ کو بین الاقوامی سطح پر سب سے بہتر سکی مقام کے بطور لایا جائے گا ۔ تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر اور ممبر اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کی قیادت میں سرکار جموں کشمیر میں تعلیمی اور صحت کے شعبہ کو فروغ دینے کیلئے کام کریگی ۔
انہوں نے کہا کہ اس کی واضح مثال ہے کہ گزشتہ دنوں ہی وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے اعلان کیا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بھرتی مہم کا اعلان کیا گیا ۔ کشمیر ی زبان کو فروغ دینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاروق احمد شاہ نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ اور مجھ سمیت دیگر ممبران اسمبلی نے کشمیری زبان میں حلف لیا اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے ہم کشمیری زبان کو فروغ دینے کیلئے کتنا سنجیدہ ہے ۔
جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں فاروق احمد شاہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے انتخابات کے دوران منشور میںجو لوگوں سے وعدے کئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر اور جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اس حوالے سے اقدامات اٹھائیں ہے اور کابینہ میں اس کیلئے قرار داد بھی منظور کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتخابی منشور کو من و عن عملانے کیلئے اپنے وعدے پر کار بند ہے اور نیشنل کانفرنس کی تمام جماعت ان کے پیچھے کھڑا ہیں ۔
گلمرگ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاروق احمد شاہ نے کہا کہ ہمارا ویژن ہے کہ گلمرگ کو بڑھاوا دیکر رولر ٹورازم کو رائج کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ گریٹر گلمرگ کو جو منصوبہ ہے اس پر کام کیا جائے گا ۔ فاروق شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ گلمرگ کو بین الاقوامی سطح پر سکی مقام کے بطور فروغ دیا جائے جس سے سیاحتی سرگرمیوںکو بڑھاﺅا ملے گا ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ دس دنوں سے صفائی مہم جاری ہے اور وہ صاف و شفاف نظر آ رہی ہے ۔
Comments are closed.