سونہ مرگ میں غیر مقامی مزدوروں پر ملی ٹینٹوں کی فائرنگ 2 ہلاک 3 دیگر زخمی
سری نگر20 اکتوبر
)وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار شام دیر گئے گگن گیر سونہ مرگ میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 مزدور شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ خون میں لت پت مزدوروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی شام نامعلوم بندوق بردار زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور مزدوروں کی رہائش گاہ کے اندر زبردستی گھس آئے اوروہاں پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی ۔
گولیوں کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود مزدور جائے موقع پر پہنچے اور خون میں لت پر اپنے ساتھیو ں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں زخمی ہوئے مزید دو مزدوروں کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گگن گیر سونہ مرگ اوراس کے ملحقہ علاقوں کو مھاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
Comments are closed.