لنگیٹ تلواری روڈ پر کام پچھلے کافی وقت سے جاری ہونے کے باوجود بھی نامکمل
سرینگر /13ستمبر / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر میں سڑکوں کا جھال بچھانے کے دعوﺅں کے بیچ محکمہ آر اینڈ بی لنگیٹ نے لوگوں کو پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے ۔
مقامی لوگوں کے مطابق جہاں لنگیٹ تلواری روڈ کا کام پچھلے کچھ ماہ سے کافی سست رفتار سے جاری ہیں وہی اب اس روڈ کے ارد گرد رہائش پزیر لوگ سڑک سے گاڑیوں کے نقل و حرکت کی وجہ سے ا±ٹھ رہے دھول مٹی سے بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔
مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ آر اینڈ بی نے اس سڑک کا تین ماہ سے زیادہ وقت میں صرف ابتدائی کام کر کے لنگیٹ تلواری روڈ کو پیدل چلنے والو ں کیلئے بیماریوں کا ذخیرہ بناکے رکھ دیا ہے جس پر لوگوں نے محکمہ کے خلاف شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سڑک کے کام کو فوری طور مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے محکمہ کے خلاف یہ کوئی پہلی شکایت نہیں ہے اسے قبل بھی محکمہ آر اینڈ بی پر لنگیٹ میں غیر قانونی طور پر رات کے اندھیرے میں ملکیت زمین باپت تعمیر سڑک نکالا گیا تھا جبکہ محکمہ نے بعد میں اس سڑک پر ٹینڈر کو منسوخ کر دیا ۔ لوگوں نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ لنگیٹ تلواری روڈ کا کام جس کنٹریکٹر کو سونپا گیا ہے وہ بھی کام میں نامعلوم وجوہات کے بنا پر تاخیر کر رہا ہے جو اب مقامی لوگوں کے لئے باعث پریشانی بن گیا ہے۔
Comments are closed.