امن و امان کی صورتحال معمول پر آتے ہی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا/ ترون چھگ

سرینگر /04ستمبر /

کانگریس پاکستان اور آئی ایس آئی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے کا الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے نوکریاں، خواتین کو بااختیار بنانا بی جے پی کی اولین ترجیح ہے۔

سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے کہا کہ کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ساتھ مل کر، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے محروم کرنے کیلئے تشدد اور انتشار پھیلانے کے لیے جموں و کشمیر میں پراکسی جنگ چھیڑ رہی ہے۔ چھگ نے کہا ” یہ تقسیم کرنے والی طاقتوں کی حمایت کرنے اور کشمیری پنڈتوں کو نیچا دکھانے کے لیے کانگریس کا ایک حسابی ڈیزائن رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ کانگریس زیادہ تر آئی ایس آئی کی زیرقیادت سرحد پار افواج کی زبان بول رہی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کے ریاستی مسئلہ پر لوگوں کو گمراہ کرنے کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چھگ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے ہی وعدہ کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ریاست کو بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی اور لوک سبھا انتخابات میں ” گپکار گینگ “ کی مایوس کن ناکامی کے بعد جموں و کشمیر میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے کیونکہ نوجوانوں نے پتھروں اور بندوقوں کے گمراہ کن طریقے کو ترک کرنے کے بعد روزگار کی نئی راہیں تلاش کرنا شروع کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے نوکریاں جموں و کشمیر میں بی جے پی کی اولین ترجیح ہے جب وزیر اعظم نے پہلے ہی وعدہ کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال معمول پر آتے ہی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔

Comments are closed.