ڈائریکٹر سکمز صورہ کو پرنسپل میڈیکل کالج بمنہ کا اضافی عہدہ سونپ دیا گیا
سرینگر /03ستمبر / ٹی آئی نیوز
حکام نے پرنسپل سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے عہدے کا چارج ڈائریکٹر سکمز صورہ سورا کو سونپ دیاہے
اس ضمن میں محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق ڈاکٹر عرفان روبانی، جو پرنسپل سکمز میڈیکل کالج بمنہ کا چارج سنبھال رہے تھے کو اپنے پرینٹ محکمہ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ اس عہدے کا چارج ڈائریکٹر سکمز صورہ کو سونپ دیا گیا ہے ۔
حکمنامہ میں لکھا گیا ” پروفیسر (ڈاکٹر) عرفان ربانی کی بطور پرنسپل سکمز میڈیکل کالج/اسپتال بمنہ کی مدت ملازمت کی تکمیل اور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ اور انتظامیہ اور مریضوں کی دیکھ بھال کے مفاد میںڈائریکٹر سکمز صورہ اپنے فرائض کے علاوہ، پرنسپل سکمز میڈیکل کالج/ہسپتال، بمنہ کے عہدے کا چارج تا حکم ثانی سنبھالیں گے“
حکمنامہ میں مزید لکھا گیا ہے ”پروفیسر (ڈاکٹر) عرفان ربانی فوری طور اپنے پرینٹ شعبہ یعنی ریڈیو ڈائیگنوسس اینڈ امیجنگ سکمز میں رپورٹ کریں گے“۔
Comments are closed.