سانبہ میں ڈرون کے ذریعے گرآیا گیا ہتھیار اور اسلحہ بر آمد
سرینگر /02ستمبر /
سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں کے سانبہ ضلع میں ڈرون کے ذریعے سرحد کے نزدیک گر آئے گئے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق سانبہ میں کنٹرول لائن کے نزدیک رات کے وقت ڈرون کے ذریعے مواد گرائے جانے کی خفیہ اطلاعات کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے رام گڑھ سیکٹر میں تلاشی مہم شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران تین پستول اور دیگر گولہ بارود برآمد ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ایف اور پولیس کو الرٹ پر رکھا گیا ہے، اور تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے۔
پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ ڈرون کی نقل و حمل کی اطلاعات ملنے کے بعد سرحد کے قریب تلاشی آپریشن عمل میں لایا گیا تاہم جس دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
Comments are closed.