کشمیر میں 2 اور 3 سمتبر کو ایک بار پھر بارشوں کا امکان
سری نگر، یکم ستمبر
وادی کشمیر میں خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے 2 اور 3 ستمبر کو ایک بار پھر وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے نے اپنے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اس دوران بھاری بارشوں کے نتیجے میں بعض علاقوں میں سیلابی ریلے آنے اور زمین کھسکنے کے خطرات ہیں جبکہ کچھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔
ایڈوائزری میں سیاحوں اور ٹریکڑز سے کہا گیا ہے کہ وہ ایڈوائزری کے مطابق اپنے سفری منصوبے تیار کریں۔محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں یکم ستمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کی دوپہر سے 3 ستمبر کی سہہ پہر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 4 سے 13 ستمبر تک موسم میں کسی نمایاں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اس دوران 6 اور 7 ستمبر کو کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلے متوقع ہیں۔
Comments are closed.