وتر گام جھڑپ: ایک ملی ٹنٹ از جاں ، فوجی زخمی ،تلاشی آپریشن جاری / پولیس
سرینگر /24اگست /
شمالی قصبہ سوپور کے واتر گام علاقے میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا جبکہ فوجی اہلکار زخمی ہوگیا
تفصیلات کے مطابق ہسوترگام رفیع آباد سوپور میںفوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ ہوئی ۔ پولیس کے مطابق وتر گام علاقے میں ملی ٹنٹوں نے پولیس کی ایک ناکہ پارٹی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے جواب میں وہاں موجود سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں طرفین کے مابین گولی باری ہوئی اور کچھ وقت تک جاری رہی ۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ کچھ وقت تک رہا جس دوران وہاں جھڑپ کے مقام پر ایک نعش ہتھیار سمیت بر آمد کر لی گئی جبکہ فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگیا
Comments are closed.