کپوارہ میں بڑی مقدار میں شراب ضبط، دو گرفتار: پولیس
سری نگر، 21 اگست
جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں 166 بوتلیں شراب اور 12 بوتلیں بیئر ضبط کی ہیں اور میاں بیوی کو گرفتار کیا ہے۔
کپوارہ پولیس نے بدھ کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کپوارہ پولیس اسٹیشن نے کلاروس کی پولیس چوکی کے ساتھ ایک مشترکہ ناکے کے دوران میڈ ماڈو کلاروس میں ایک گاڑی کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی سے 166 بوتلیں شراب اور 12 بوتلیں بیئر ضبط کی گئیں۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ گاڑی میں سوار دونوں میاں بیوی جن کا تعلق پرے پورہ کلاروس سے ہے، کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 184/24 درج کیا ہے۔
Comments are closed.