حالیہ ملی ٹنٹ سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 اگست کیلئے مکمل سیکیورٹی پلان مرتب : آئی جی پی کشمیر
سری نگر، 13 اگست
یہ بتاتے ہوئے کہ پولیس کشمیر میں ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں سے پوری طرح واقف ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ 15 اگست کو منظم طریقے سے انجام دینے کے لئے ایک مکمل سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔
بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ پولیس حالیہ دہشت گردی کی سرگرمیوں سے باخبر ہے اور اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے15 اگست کے امن و امان کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا”ہم حالیہ دہشت گردی کی سرگرمیوں سے باخبر ہیں۔ کوکرناگ میں آپریشن جاری ہے۔ لہذا ہم نے 15 اگست کو پورے کشمیر میں ہموار افعال کے لئے ایک کثیر پرت والی حفاظتی گرڈ بچھائی ہے،”
Comments are closed.