کوکرناگ جھڑپ: ایک شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، تلاشی آپریشن جاری

سری نگر، 11 اگست

کوکرناگ کے اہلان جنگل میں گولی باری کے دوران شدید زخمی ہونے والے ایک شہری نے اتوار کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ شدید طور پر زخمی ہونے والے دو شہریوں میں سے ایک آج صبح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

خیال رہے کہ کل کوکرناگ علاقے کے اہلان جنگلات میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دو شہری بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے

Comments are closed.