پانپور یونٹ ہولڈروں کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر خالد سبحان کی عزت افزائی کی گئی

سرینگر /03اگست

معروف سماجی کارکن اور ایڈیٹر ان چیف شان کشمیر خالد وانی نے پانپور کے صنعتی یونٹ ہولڈروں کے صدر کا چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر یونٹ ہولڈروں کی جانب سے خالد وانی کو مبارکباد دی گئی اور پھولوں کی مالیاں پہنائی گئی ۔ یونٹ ہولڈروں نے خالد وانی کو محبت اور احترام کے نشان کے طور پر شال بھی پیش کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد سبحان وانی نے ان پر اعتماد کرنے پر یونٹ ہولڈروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یونٹ ہولڈروں کو یقین دلایا کہ وہ یونٹ ہولڈروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یونٹ ہولڈروں کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف مسائل کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا تاکہ شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔

Comments are closed.