مرکزی بجٹ 140کروڑ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرے گا / ترون چھگ

بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چھگ نے کا کہ سالانہ بجٹ 2024-25نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور غریبوں کو بااختیار بنا کر نئے ہندوستان کی بنیاد کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرے گا۔ اس کے علاوہ تعلیم کو فروغ دے گا۔

چھگ نے کہا ”آج میں نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی کے مقبول لیڈر دیویندرسرانا کے ساتھ ایک خوشگوار ملاقات کی اور مرکزی بجٹ 2024-25پر تفصیلی بات چیت کی جو کہ 140 ہم وطنوں کی امنگوں کو پورا کرتا ہے“۔ ترون چھگ نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں وزیر اعظم کی قیادت میں ایک ایسا طریقہ کار بنایا گیا ہے جس میں فائدہ اٹھانے والوں کو ان کے حقدار براہ راست بینک کھاتوں میں بغیر کسی مڈل مین اور بغیر کسی لیکیج کے مل رہے ہیں۔

ان سالوں کے دوران تقریباً 25 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے باہر آئے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستانی معیشت رسمی معیشت کی طرف بڑھی ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا نے نہ صرف ملک کی معیشت کو مضبوط کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر ایک نشان بھی چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ روزگار، ہنر مندی کی ترقی اور قدرتی زراعت کی حوصلہ افزائی کرنے والا ہے۔قبائلی ترقی یافتہ گاو¿ں مہم شروع کرنے کے وزیر اعظم کے فیصلے کا حوالہ دینا ایک قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 63,000 گاو¿ں کا احاطہ کرے گا، جس سے 5 کروڑ قبائلی بھائیوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Comments are closed.