بجٹ میں نظر انداز کرنے کیخلاف جسمانی طور نا خیز افراد کا پریس کالونی میں پُر امن احتجاج

سرینگر /29جولائی

رواں مالی بجٹ کے دوران بھی جسمانی طو ر پر ناخیز افراد کے تئیں سرد مہری کے خلاف جسمانی طو رمعذور افراد کی انجمن جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن نے پریس کالونی سرینگر میں پُر امن احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ سے اس پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس موقعہ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر ہینڈ ی کپیڈ ایسوسی ایشن کے صدرعبد الرشید بٹ نے بجٹ اجلاس کے دوران جسمانی طور معذور افراد کیلئے کوئی راحتی پیکیج کا اعلان نہیں کیا گیا جس کی ہم توقع کر رہے تھے لیکن اس کے برعکس جو معالی معاونت ہمیں مل رہی تھی اس میںبھی کمی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ کے دوران نہ تو جسمانی طور معذور افراد کیلئے نہ تو روز گار اور نہ ہی ان کی آسائش کیلئے کوئی اعلان کیا گیا جو کہ باعث افسوس ہے اور اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

Comments are closed.