
سورج آگ برسانے لگا ,36.2ڈگری کے ساتھ سرینگر میں گرم ترین دن ریکارڈ
سرینگر /28جولائی /
وادی کشمیر میںجاری گرمی کی تپش کے چلتے اتوار کو مسلسل تیسرے روز بھی گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا اور سرینگر میں ریکارڈ 36.2ڈڈگری سیلشس کے ساتھ 1946اور 1999کے بعد تیسرا گرم ترین دن رہا ۔
اسی دوران قاضی گنڈ میں 34.5اور کوکرناگ میں 34.1ڈگری کے ساتھ گرم ترین دن ریکار ڈ کئے گئے ۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 48گھنٹوں میں دن کا درجہ حرارت مزید بڑھانے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریاﺅں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی ۔
Comments are closed.