جھیل ڈل میں تین افراد کی لاشیں برآمد

سری نگر،27جولائی

شہرہ آفاق جھیل ڈل میں فور شور روڈ کے نزدیک تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر فور شور روڈ کے نزدیک جھیل ڈل کے کنارے تین افراد کی لاشیں دیکھی گئیں اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا گیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ان کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن لڑکے اور دو خواتین کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد کیسے پانی میں ڈوب گئے اس بارے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Comments are closed.