گرم موسم کی وجہ سے کم حاضری والے طلباء پر سختی نہیں کی جائے گی: پرنسپل سیکرٹری
سرینگر، 27 جولائی
محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا کہ ان طلباء پر سختی نہیں کی جائے گی جن کی حاضری مسلسل گرم موسم کی وجہ سے کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے پرنسپل سیکرٹری آلوک کمار نے کہا کہ ہم نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا یہاں تک کہ گرم موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔
تاہم اگر ہم مزید چھٹیوں کا اعلان کرتے رہے، تو ہم وقت پر نصاب مکمل نہیں کر پائیں گے
کمار نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ گرمیوں کی مزید تعطیلات کا اعلان کرنا ممکن نہیں ہے۔ "تاہم، اگر کوئی طالب علم موسم کی وجہ سے اچھا نہیں کر رہا ہے، تو ہم کمزور حاضری کے لیے ان پر سختی نہیں کریں گے۔”
Comments are closed.