گاندربل سڑک حادثے میں ماں از جان بیٹا زخمی

سری نگر،19جولائی

وسطی ضلع گاندربل کے ہاری پورہ علاقے میں جمعے کی صبح پیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح ہاری پورہ گاندربل میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیز رفتار ٹرک نے سکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے سکوٹی پر سوار ماں بیٹا زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دیا۔

متوفیہ کی شناخت عائشہ بیگم زوجہ غلام محمد لون ساکن حکیم گنڈ گاندربل کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.