جموں وکشمیر بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری گرفتار، پی ایس اے عائد

سری نگر، 18 جولائی

جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری اور سینئر ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ کو پولیس نے ان کی رہائش سے گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر پولیس نے محمد اشرف بٹ کو ان کی سری نگر کے راول پورہ علاقے میں واقع رہائش گاہ سے بدھ کی رات گرفتار کیا اور ان کو جموں خطے کے کٹھوعہ جیل منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بٹ کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

بتادیں کہ بٹ حالیہ دنوں کے دوران بار ایسو سی ایشن کے گرفتار ہونے والے چوتھے ایڈوکیٹ ہیں۔

قبل ازیں پولیس نے بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر میاں قیوم، نذیر رونگا اور میاں قیوم کے بھتیجے ایڈوکیٹ میاں مظفر کو گرفتار کیا۔
میاں قیوم کو سال 2020 میں ایڈوکیٹ بابر قادری کی مشتبہ جنگجوئوں کے ہاتھوں ہلاکت کے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
تاہم ان سینئر وکلا کی گرفتاری کے متعلق سرکاری سطح پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments are closed.