زوجیلا پاس کے قریب حادثہ ؛بنگلورو سے تعلق رکھنے والے تین سیاح لقمہ اجل ، بچی زخمی

سرینگر / 16جولائی /

وسطی ضلع گاندربل کے زوجیلا پاس کے نزدیک ایک المناک حادثے میں بنگلورو سے تعلق رکھنے والے تین سیاح لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گاندربل ضلع میں زوجیلا پاس پر پیر کو ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم تین افراد جو تینوں بنگلورو سے تعلق رکھتے تھے از جاںہو گئے ۔

نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ زوجیلا کے پانیماتھا کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا جب گاڑی سونہ مرگ سے زیرو پوائنٹ کی طرف جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار سیاح شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے ساتھ ہی وہاں پولیس، فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی اور سی آر پی ایف نے بچاﺅ آپریشن شروع کرد یا اور تمام افراد کو وہاں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین کی موت واقع ہوئی اور ایک اور مزید علاج کیلئے سکمز صورہ منتقل کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت چمپک داس (67)، تاندرا داس (44) اور مونالیشا داس (41) کے طور پر کی گئی ہے جو سبھی بنگلورو کے رہنے والے ہیں، اور زخمیوں کی شناخت آدریتا خان (8) کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں تین افراد کی موت ہوئی ہے جو بنگلوور سے تعلق رکھتے ہیں

Comments are closed.