ڈوڈہ جھڑپ:لیفٹنٹ گورنر نے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا
سرینگر /16جولائی
لیفٹنٹ گورنر منوج سِنہانے ڈوڈہ میں اِنسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران عظیم قربانی دینے والے کیپٹن برجیش تھاپا، نائیک ڈِی راجیش، سپاہی بیجندر اور سپاہی اَجے کو پھولوں کی چادر چڑھائی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا ،”میں ان بہادر وںکو سلام کرتا ہوں جنہوں نے مثالی جرا¿ت کا مظاہرہ کیا اورقوم کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔ قوم بہادروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پوری قوم دُکھ کی اِس گھڑی میں شہدا¿ کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔‘
Comments are closed.