کولگام میں چوری کا معاملہ حل،تین نقب زن گرفتار ، لاکھوں مالیت کا مسروقہ مال برآمد
سرینگر /04جولائی /
کولگام پولیس نے چوری کے ایک کیس کو حل کرتے ہوئے جرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ املاک برآمد کرلیا ہے۔
پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ کو ایک شخص محمد شعبان نائک ولد غلام قادر نائک ساکن بادیجہلان، ڈی ایچ پورہ کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے پانچ عدد مویشی نامعلوم چوروں نے 30 جون کی درمیانی رات کے دوران چوری کر لیے ہیں۔ اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 83/2024کے تحت پولیس اسٹیشن ڈی ایچ پورہ میں درج کیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ایس ڈی پی او ڈی ایچ پورہ کی نگرانی میں ایس ایچ او پی ایس ڈی ایچ پورہ کی قےادت مےں پولےس اہلکاروں پر مشتمل ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔تفتیش کے دوران تفتیشی ٹیم نے بھرپور کوششوں اور تمام دستیاب ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے امتیاز احمد ملک ولد گل محمد ملک ساکنہ سرمرگ، ڈی ایچ پورہ اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔
دےگر دو ملزمےن کی شناخت ظہور احمد گنائی ولد محمد رمضان گنائی ساکن پٹن بارہمولہ اور محمد اشرف میر ولد غلام حسن میر ساکنہ وائن امام صاحب، شوپیاں کے طور پرہوئی ہے۔ انہیں گرفتار کر لیا گیا اور جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کا کوضبط کر لیا گیا۔ ان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے اور مزید برآمدگی متوقع ہے
Comments are closed.