اُف یہ گرمی ! 25سال بعد سرینگر میں ماہ جولائی میں دن کا درجہ حرارت 35.7ڈگری تک پہنچ گیا

سرینگر /04جولائی /

ٹنل کے آر پار جھلسا دینے والی گرمی جاری ہے جس کے چلتے گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔جمعرات کو دن بھر ریکارڈ توڑ درجہ حرارت درج کیا گیا اور دہائیوں بعد سرینگر میں گرم ترین دن رہا ۔

تفصیلات کے مطابق جہاں ماہ جولائی میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں جمعرات کو بھی سخت ترین گرمی ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں جمعرات کو بھی دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 35.7ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں جمعرات کو دن کا درجہ حرارت 35.7ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 32.6ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ کپواڑہ میں بھی دن کا درجہ حرارت 35.2ڈگری سے اوپر رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے ۔

Comments are closed.