شدید گرمی سے لوگ بے حال،سرینگر میں 34.6ڈگری سیلشس کے ساتھ گرم ترین دن ریکارڈ

سرینگر /02جولائی /

وادی کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ منگل کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید گرمی سے کوئی راحت نہیںملی اوردرجہ حرارت 34.6ڈگری کے قریب ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 35ڈگری کے قریب پہنچ گیا ۔

سی این آئی کے مطابق جہاں ماہ جولائی کی شروعات کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں منگلوار کو پھر سے گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا

۔منگلو ار کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 34.6ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں منگلو ار رکو دن کا درجہ حرارت 34.6ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 34.6ڈگری ریکار ڈ کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ پلوامہ میں بھی دن کا درجہ حرارت 34.1ڈگری رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے تاہم تازہ بارشوں کے بعد درجہ حررارت میںکمی واقع ہوئی ۔

Comments are closed.