گاندربل میں پولیس کی جانب سے لائبریری کم ریڈنگ روم کا افتتاح

گاندربل / 26جون / ریاض بٹ

وسطی ضلع گاندربل میں تعلیمی شعبہ کو فروغ دینے ،بچوں کی آسائش اور پولیس اور عوام کے مابین رشتوں کو مضبوط کرنے کی پہل کے تحت پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت میونسپل کونسل گاندربل کے تعاون سے نئے بس اسٹینڈ گاندربل میں میونسپل بلڈنگ میں لائبریری کم ریڈنگ روم قائم کیا۔

اس موقعہ پر ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا(آئی پی ایس ) نے اس لائبری کا افتتاح کیا اور اس موقعہ پر پولیس افسران جن میں ایڈیشنل ایس پی گاندربل ملک اعجاز،غلام حسن( جے کے پی ایس ) ہیڈکوارٹر گاندربل، ڈی وائی ایس پی ڈار ڈی پی ایل گاندربل نذیر احمد، ای او میونسپل کونسل گاندربل، اساتذہ، طلبائ، سول سوسائٹی کے اراکین، ضلع اور میڈیا برادری کے معززین بھی موجود تھے۔

لائبری کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتانے طلباءپر زور دیا کہ وہ اپنے بہتر اور کامیاب مستقبل کیلئے پڑھائی کو سنجیدگی سے لیں، انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں تا کہ ، ارتکاز، جسمانی اور ذہنی صحت سے خود اعتمادی کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباءکو چاہیے کہ وہ وقت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور اپنی توانائی کو صحیح سمتوں میں استعمال کریں اور ضلع میں نئی قائم ہونے والی لائبریری سے اچھے فوائد حاصل کریں۔آخر میں، کمیونٹی کے ارکان، اساتذہ، خاص طور پر طلباءنے خوشی اور جوش کا اظہار کیا اور پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے حوصلے بلند کرنے کے لیے ان کو ایسی سہولیات فراہم کرنے کا اہتمام کیا جس سے طلباءکے لیے بہتر تعلیمی کیریئر سے کتاب پڑھنے کا تجسس بڑھتا ہے اور انتخاب میں مہارت پیدا ہوتی ہے

Comments are closed.