سرینگر میں منعقد ہوا G20اجلاس کا سیاحتی نقشے کو تبدیلی کرنے میں اہم رو ل ،سیاحتی صنعت پر تمام داغ دھبے ہٹ گئے / منوج سنہا

سرینگر / 26جون

گزشتہ سال سرینگر میں منعقد ہوا G20اجلاس سیاحتی نقشے کی تبدیلی میں ایک اہم اجلاس تھا جس نے سیاحتی صنعت پر تمام داغ دھبے ہٹائیں کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جنہوں نے میٹنگ میں حصہ لیا وہ جموں کشمیر کی مہمان نوازی اور خوبصورتی کے سفیر بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد کافی بڑھ چکی ہے جبکہ شہر میں سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے ٹیٹو گراو¿نڈ تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت سے منسلک شعبوں میں مستقبل کی تشکیل کیلئے نوجوانوں نے سرکاری نوکریوں کو چھوڑ دیا اور اسٹیک ہولڈروں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں روحانی سیاحت، ایڈونچر ٹورازم، سمر ٹورازم، ایکو ٹورازم، جنگلی حیات کی سیاحت، مذہبی سیاحت، پرندوں کو دیکھنے والی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے روڈ میپ تیار کریں۔

ایس کے آئی سی سی میں محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقدہ ایک کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ سال کی کامیاب اور پرامن G20ورکنگ گروپ کی میٹنگ یوٹی کی سیاحتی صلاحیت کو بڑھانے اور ایک زمانے کی جدوجہد کے داغوں کو دور کرنے میں ایک اہم موڑ تھا۔

دو روزہ جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کنکلیو 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاحت کی صنعت نے پچھلے کچھ سالوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا ”جموں و کشمیر کے سیاحت کے شعبے کو حقیقی فروغ دینے کیلئے اہم موڑ گزشتہ سال سرینگر میں کامیاب اور پرامن G20ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ تھی۔ وہ لوگ جنہوں نے یہاں ورکنگ گروپ میٹنگ میں حصہ لیا وہ جموں و کشمیر کی سیاحت کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔ “

Comments are closed.