حج 2024: فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 320عازمین کا پہلا قافلہ سری نگر پہنچا
سری نگر،
فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 320عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ سری نگر پہنچا جس دوران ہوائی اڈے پر رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام کو عازمین حج کا پہلا قافلہ سری نگر ہوائی اڈے پر پہنچا، نزدیکی رشتہ دار ہوائی اڈے کے باہر انتظار کر رہے تھے۔
حکام کے مطابق ہفتے کی شام دیر گئے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حج کمیٹی کے ممبران ، ائر پورٹ حکام ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران نے حاجی صاحبان کا استقبال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے قافلے میں 166مرد اور 156خواتین شامل تھیں ۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کی شام نو بجکر 15منٹ پر ہوائی جہاز نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔
ان کے مطابق ضروری لوازمات پورے کرنے کے بعد حاجیوں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی
انہوں نے مزید بتایا کہ 23جولائی اتوار کو صبح گیارہ بجکر پچاس منٹ پر اور سہ پہر چار بجکر 25منٹ تیسرا قافلہ سرینگر پہنچے گا
Comments are closed.