جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات :الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ووٹر لسٹ 20 اگست تک ایپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کیلئے سرگرمیاں شروع ہو چکی ہے جس کی تازہ پہل کے تحت الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر لسٹ اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تین انتخابات والی ریاستوں اور جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل افسران کو مطلع کیا ہے جس میں انہیں کہا گیا کہ ” آپ کی ریاست میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اس سال کے آخر میں ہونے والے ہیں اور عوامی نمائندگی ایکٹ، 1950 کی دفعہ 21 (2) میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ریاست کی قانون ساز اسمبلی کے ہر عام انتخابات سے قبل اہلیت کی تاریخ کے حوالے سے انتخابات میں ترمیم کی جائے گی۔“
انہوں نے سی ای اوز سے کہا ہے کہ وہ 20 اگست تک یہ عمل مکمل کریں اور تمام اہل شہریوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کریں، جن کی عمر یکم جولائی 2024 کو یا اس سے پہلے 18 سال ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ فوٹو الیکٹورل رولز کا یہ دوسرا خلاصہ نظر ثانی ہے جو یکم جولائی سے شروع ہوگا جبکہ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی 25 جولائی سے شروع ہوگی اور 20 اگست کو ختم ہوگی۔ سی ای اوز انتخابی فہرست پر نظر ثانی سے قبل 25 جون سے 24 جولائی تک جموں و کشمیر میں نظر ثانی سے قبل والی سرگرمیاں انجام دیں گے۔خیال رہے کہ 19 اگست کو ختم ہونے والی امرناتھ یاترا کی تکمیل کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔
Comments are closed.