شمالی ریلوئے کا ایک اور سنگ میل ،نئے تعمیر شدہ دنیا کے سب سے اونچے چناب ریل پل پر کامیاب ٹرائل چلائی
سرینگر /20جون /
شمالی ریلوے نے ایک اہم اقدام کے تحت نئے تعمیر شدہ دنیا کے سب سے اونچے چناب ریل پل پر کامیاب آزمائشی ٹرائل کا انعقاد کیا۔ یہ پل رام بن ضلع کے سنگلدان اور ریاسی کے درمیان بنایا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ لائن پر ریل خدمات جلد شروع ہو جائیں گی۔ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا”پروجیکٹ کے سنگلدان ریاسی سیکشن کے درمیان ٹرین کا کامیاب ٹرائل چلا گیا “ ۔فی الحال، ٹرینیں کنیا کماری سے کٹرا تک ریلوے لائن کے ساتھ چلتی ہیں، جبکہ خدمات وادی کشمیر میں بارہمولہ سے سنگلدان تک چلتی ہیں۔ادھم پور،سرینگربارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) منصوبہ سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا، جس میں 118 کلومیٹر طویل قاضی گنڈبارہمولہ سیکشن کا احاطہ کیا گیا، اکتوبر 2009 میں افتتاح کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کے مراحل میں جون 2013 میں 18 کلومیٹر طویل بانہال قاضی گنڈ سیکشن اور جولائی میں 25 کلومیٹر طویل ادھم پور-کٹرا سیکشن کا افتتاح ہوا۔چناب ریل پل، جموں اور کشمیر کے علاقے میں دریائے چناب کے اوپر 359 میٹر (تقریباً 109 فٹ) تعمیر کیا گیا، ایفل ٹاور سے تقریباً 35 میٹر اونچا ہے۔
Comments are closed.