رفیع آباد میں دو غیر ملکی ملی ٹنتوں کو ہلاک کرنا سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی / فوج
سرینگر /20جون / ٹی آئی نیوز
سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ رفیع آباد میں دو غیر ملکی ملی ٹنتوں کو ہلاک کرنا سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے ۔
پوہروپیٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے کمانڈر 7 راشٹریہ رائفلز دیپک نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے سوپور کے رفیع آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مسلسل اطلاعات مل رہی تھیں۔
انہوں نے کہا ” 19 جون کو، جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ ہادی پورہ، رفیع آباد میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں ایک خاص اطلاع ملی، جس کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ آپریشن شروع کیا“۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن میں دو غیر مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے
انہوں نے کہا کہ مارے گئے دونوں دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ تنظیم سے تھا اور ان کی شناخت عثمان اور عمر کے نام سے ہوئی ہے۔ فوجی افسر نے کہا کہ عثمان 2020 سے کشمیر میں سرگرم ہے۔انہوں نے کہا کہ تصادم کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.