ترن تارن ضلع میں بی ایس ایف نے ڈرون برآمد کیا

جالندھر، 19 جون

بارڈر سیکورٹی فورس نے پنجاب کے ضلع امرتسر کے سرحدی علاقے سے چینی ساختہ ڈرون برآمد کیا ہے۔

بی ایس ایف کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا کہ ڈرون کی موجودگی کے بارے میں بی ایس ایف انٹیلی جنس یونٹ کی اطلاع کی بنیاد پر، بی ایس ایف کے اہلکار موقع پر پہنچے اور مشتبہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی۔ تلاشی کے دوران، صبح تقریباً 11:05 بجے، فوجیوں نے امرتسر ضلع کے رتن خورد گاؤں سے متصل علاقے سے ایک ڈرون برآمد کیا۔ برآمد شدہ ڈرون کی شناخت چینی ساختہ ڈی جے آئی ماوک 3 کلاسک کے طور پر کی گئی ہے۔

Comments are closed.