کولگام پولیس نے سول انتظامیہ کے ساتھ عید سے قبل ضلع بھر میں بازاروں کی چیکنگ کی

سرینگر16جون /

عید سے قبل زائد قیمتوں، منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے ضلع کولگام کے مختلف بازاروں بشمول مین ٹا¶ن کولگام، منزگام، ڈی ایچ پورہ، مالپورہ، میربازار میںچیکنگ کی گئی تاکہ تمام ضروری اشیاءکو یقینی بنایا جا سکے۔ ضلع پولیس کولگام، متعلقہ علاقوں کے ریونیو ایڈمنسٹریشن پر مشتمل چیکنگ سکواڈس نے چیکنگ کی۔
چیکنگ کے دوران، ٹیم کے اراکین نے ریٹ لسٹوں کی جانچ پڑتال کی، حفظان صحت کے ماحول کو یقینی بنایا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ صارفین کو فروخت کی جانے والی پیکیج کی اشیاءپر ایم آر پی، پیکج کی تاریخ، نیٹ مواد اور دیگر متعلقہ معلومات موجود ہوں۔
ٹیم نے عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ اگر وہ کسی کو ضروری اشیاءکی زائد قیمت وصول کرنے میں ملوث پائے تو انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں اور فوری کارروائی کا وعدہ کیا۔

کولگام پولیس نے یقین دلایا کہ اس طرح کے معائنے مستقل بنیادوں پر کئے جائیں گے اور تاجروں کو انتباہ دیا کہ اگر وہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.