وزیراعظم کے بعد امیت شاہ نے جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر /14جون /

جموں میں ہوئے حالیہ حملوں اور امرناتھ یاترا کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نے نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں وزیر داخلہ کو سیکورٹی حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دینے کے علاوہ سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور فوجی اہلکاروں پر حملے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول، فوجی سربراہ جنر ل منوج پانڈے ، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ،، داخلہ سیکرٹری اجے بھلا، کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور پونچھ راجوری میں فوجی اہلکاروںپر حملہ بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments are closed.