بارہمولہ میں سڑک حادثہ، 2 کی موت کئی دیگر زخمی

سری نگر، 13 جون

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں دو مسافروں کی موت جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے پازل پور رفیع آباد میں جمعرات کی صبح ایک منی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.